کانگریس کی شکست کا انڈیا اتحاد پر اثر نہیں پڑیگا: ممتابنرجی

,

   

اسمبلی انتخابات کا تازہ نتیجہ مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ پیدا کردہ آلودگی کا نتیجہ

کولکتہ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیرکو کہا کہ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے عظیم اپوزیشن انڈیا اتحاد کے مستقبل پر اثر انداز ہونے کا امکان نہیں ہے کیونکہ یہ نتائج کانگریس کی ذاتی شکست ہیں۔یہ کانگریس کی شکست ہے نہ کہ عوام کی شکست ہے لیکن مجھے پختہ یقین ہے کہ انڈیا اتحاد متحد رہے گا اور مل کر کام کرے گا، ممتا نے اسمبلی کے احاطے میں یہ بات کہی۔ان کے تبصرے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور پارٹی لوک سبھا رکن ابھیشیک بنرجی کے بیان کے صرف ایک گھنٹہ کے بعد آئے ہیں کہ کانگریس کو تازہ ترین نتائج سے سبق لینا چاہئے اور انڈیا اتحاد میں دیگر اتحادیوں کے بارے میں اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی کا تازہ نتیجہ ’’مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ پیدا کردہ آلودگی‘‘ کا نتیجہ ہے۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا ہماری مبارکباد ہمیشہ ان کے لیے ہے جو جیت گئے ہیں لیکن یہاں جمہوریت کو بدنام کیا گیا ہے۔ اس لیے میں ہمیشہ اس کی مذمت کروں گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے ایک بار پھر زور دیا کہ اگر اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوکر مقابلہ کرتی ہیں تو بی جے پی 2024 میں اقتدار سے باہر ہوجائے گی۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ گزشتہ انتخابات میں بھی بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ووٹ کی تقسیم کا فیصد معمولی تھا۔ اگر سیٹوں کی تقسیم کا مناسب معاہدہ ہوتا تو نتائج مختلف ہو سکتے تھے۔ مغربی بنگال اسمبلی میں قائد اپوزیشن نے 2024 میں بی جے پی کو شکست دینے کے چیف منسٹر کے دعووں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا خواب ہے۔ پہلے انہیں میرا سامنا کرنے دیں، وزیر اعظم مودی کے ایک فرمانبردار سپاہی کا سامنا کریں اور پھر انہیں وزیر اعظم کا سامنا کرنے کی ہمت کرنی چاہیے۔ وہ کچھ بھی نہیں بلکہ ایک ٹوٹی ہوئی چیف منسٹر ہیں جسے میں نے 2021 کے مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں نندی گرام میں شکست دی تھی۔