کانگریس کے بیروزگاری جنگ سائرن احتجاج کو پولیس نے اجازت نہیں دی

   

جگہ جگہ گرفتاریاں ‘ ریونت ریڈی کے گھر کا محاصرہ ، سیتا اکا کے علاوہ دوسرے قائدین گھر پر نظر بند
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پردیش کانگریس کی آج سے ’ بیروزگاری جنگ سائرن ‘ ریالی کو پولیس نے اجازت نہیں دی ۔ صدر پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی کے گھر کا پولیس نے محاصرہ کرلیا ۔ ریونت ریڈی اور پولیس کے درمیان تلخ مباحث ہوئے اور ریونت ریڈی نے پولیس سے استفسار کیا کہ یہ تلنگانہ ہے یا طالبان کا اقتدار ہے ۔ کانگریس رکن اسمبلی سیتا اکا کو پولیس نے ایم ایل اے کوارٹرس پر نظربند کردیا ۔ دلسکھ نگر میں احتجاج کرنے والے کانگریس قائدین طلبہ ، نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرکے مختلف پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ دلت گرجنا پروگرامس کے بعد کانگریس نے بیروزگاری کے خلاف گاندھی جی کے یوم پیدائش 2 اکٹوبر سے سونیا گاندھی کی سالگرہ 9 دسمبر تک ’ بیروزگاری جنگ سیرن ‘ احتجاجی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم آج صبح سے پولیس طلبہ ، بیروزگار نوجوانوں ، کانگریس کے قائدین ، یوتھ کانگریس کے قائدین این ایس یو آئی کے قائدین کو یا تو گھروں پر نظر بند کردیا ۔ یا دلسکھ نگر پہونچنے والوں کو راستوں میں گرفتار کرکے مختلف پولیس اسٹیشن کو منتقل کردیا ۔ دوپہر دو بجے سے پولیس نے ریونت ریڈی کے گھر کا محاصرہ کرلیا ، بھاری تعداد میں پولیس پہونچ گئی ۔ سہ پہر تین بجے دلسکھ نگر روانہ ہونے جیسے ہی ریونت ریڈی باہر نکلے پولیس نے انہیں روک دیا اور انہیں بتایا گیا کہ انہیں گھر پر نظر بند کرنے کے انہیں احکامات ہیں ۔ کانگریس قائدین اور کارکنوں کی بھاری تعداد ریونت ریڈی کے گھر پہونچ گئی جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ۔ پولیس نے کانگریس کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ پارلیمنٹ کے حدود کا دورہ کر رہے ہیں اور اس کیلئے انہیں پولیس سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ پولیس اور ریونت ریڈی کے درمیان تلخ بحث و مباحث ہوگئی ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ نوجوانوں کی خود کشیوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دی ہے ۔ مگر تلنگانہ میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم نہیں کئے جارہے ہیں جس کے خلاف وہ احتجاج کررہے ہیں ۔ تلنگانہ کانگریس تشہیری کمیٹی کے صدر نشین مدھو گوڑ یشکی ، تلنگانہ ورکنگ کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹس جگا ریڈی اور مہیش کمار گوڑ ، تلنگانہ یوتھ کانگریس کے نائب صدر عامر جاوید اور دوسرے دلسکھ نگر پہونچ گئے ۔ کسی کو دلسکھ نگر میں کسی کو دوسرے مقامات پر گرفتار کرلیا گیا جس پر کانگریس قائدین نے پولیس رویہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔ ن