کانگریس کے جلسہ کی کامیابی کے بعد بی آر ایس عوامی رائے جاننے کوشاں

   

کانگریس کے گیارنٹیز کی کوئی وارنٹی نہیں: ہریش راؤ ، عوام کانگریس پر بھروسہ نہیں کرتے : کے ٹی آر ، کانگریس عوامی اعتماد سے محروم : کے کویتا
حیدرآباد ۔ 18 ستمبر ( سیاست نیوز) کانگریس کے وجئے بھیری جلسہ عام کی کامیابی اور 6 پُرکشش گیارنٹیز کے اعلان کے بعد حکمران جماعت بی آر ایس بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ ان وعدوں کا عوام میں کتنا اثر ہوا ہے ایک طرف اس کا جائزہ لے رہی ہے تو دوسری طرف انہیں جھوٹا ثابت کرنے خصوصی حکمت عملی تیار کررہی ہے ۔ 10سال تک برسر اقتدار رہنے والی بی آر ایس کے خلاف لہر پایا جانا فطری بات ہے مگر چیف منسٹر کے سی آر نے سب سے پہلے 115 امیدوارو ں کا اعلان کرکے کانگریس اور بی جے پی پر سبقت لینے کے ساتھ پارٹی ناراضگیاں شدت کے ساتھ منظر عام پر آگئی ۔ پارٹی قیادت ایک ماہ سے اپنے ناراض قائدین کو سمجھانے منانے میں مصروف ہے ۔ ابھی اس سے سنبھل نہیں پائی تھی کہ کانگریس کے جلسہ کی کامیابی کے ساتھ مزید فکر مند ہوگئی ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ چیف منسٹر کے سی آر نے چند وزار اور پارٹی کے اہم قائدین سے رابطہ کرتے ہوئے کانگریس کے وعدوں کا عوام پر کتنا اثر پڑا اس کا جائزہ لیا ہے اور ان وعدوں کو ناممکن اور جھوٹا ثابت کرنے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ۔ حالیہ کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میںکانگریس پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ جہاں عوام سے 15 اہم وعدے کئے گئے ہیں ، ان وعدوں پر عل کیا گیا ہے یا نہیں اس کی رپورٹس حاصل کی جارہی ہیں ۔ کانگریس برسراقتدار ریاستوں کرناٹک ۔ ہماچل پردیش ، چھتیس گڑھ ، راجستھان میں ان وعدوں پر عمل کیا جارہا ہے اس کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ عوام میں پہنچ کر کانگریس نے جو وعدے کئے ہیں اس کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی جاسکے ۔ بی آر ایس کے ورکنگ صدر و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے جھوٹے وعدو ں پر بھروسہ کرتے ہوئے نصف صدی تک دھوکہ دہی کا شکار ہوئے ہیں ۔ غداری ، بدعنوانی ، منافقت کانگریس پارٹی کی پہچان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں ۔ کانگریس پارٹی تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرتی ہے تو رعیتو بندھو ختم ہوجائے گی ، ترنگا پارٹی کی حکومت میں برقی کی سربراہی گھٹ کر تین گھنٹوں تک محدود ہوجائے گی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اگر جھوٹے راج کریں گے تو دھرانی پورٹل کا تحفظ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوجائے گا ۔ نااہل سنیاسیوں کو ووٹ دیا گیا تو تمام شعبے بحران کا شکار ہوجائیں گے ۔ دہلی کی کٹھ تپلی پر بھروسہ کیا گیا تو عوام کی عزت و نفس خطرے میں پڑجائے گی ۔ چورو ںکی ہاتھ میں چابیاں دی جائے تو وہ سرکاری خزانہ کو لوٹ لیں گے ۔ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کانگریس کی جانب سے معلنہ گیارنٹیز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی کوئی وارنٹی نہیں ہے ۔ کرناٹک کے عوام سے اس طرح کے وعدے کئے گئے جس پر اب تک کوئی عمل آوری نہیں ہورہی ہے ۔ کرناٹک میں برقی بحران سے کسان اور صنعت کار پریشان ہیں ۔ قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے عوام پر اضافی مالی بوجھ عائد کردیا گیا ہے ۔ تلنگانہ میں رعیتو بندھو ، رعیتو بیمہ ، دلت بندھو اسکیمات پر عمل کرنے کا وعدہ کیا گیا ، کیا ان وعدوں پر ملک بھر میں عمل کیا جائے گا ۔ اس طرح کے جھوٹے وعدے کرنے پر 2014 میں کانگریس کے 44 اور 2019 میں 52 ارکان پارلیمنٹ کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا ۔ انہوں نے راہول گاندھی کو معلومات سے عاری قائد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے صدر جمہوریہ کے انتخابات میں بی جے پی کی تائید نہیں کی بلکہ یشونت سنہا کو ووٹ دیا ہے ۔ نائب صدر جمہوریہ کے انتخابات میںبھی بی جے پی کی تائید نہیں کی گئی اور نہ ہی جی ایس ٹی بل کی تائید کی گئی ۔ جھوٹ بولتے ہوئے عوام کے کانوں میں پھول لگانے کا کانگریس پر الزام عائد کیا ۔ انہوں نے بی آر ایس کے وزرا ، ارکان اسمبلی اور کویتا ای ڈی سے نوٹس وصول ہونے کا دعویٰ کیا ۔ بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا نے کہا کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ میں عوامی اعتماد سے محروم ہوچکی ہے ، اب عوام کانگریس پارٹی پر کبھی بھروسہ نہیں کریں گے ۔ ن