کانگریس کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی کو ’سیوا دوس‘ کے طور پر منا نے کا فیصلہ

   

چنڈی گڑھ : پنجاب کانگریس 21 مئی کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی کو‘سیوا دوس’ کے طور پر منائے گی۔یہ اطلاع ریاستی کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ نے آج یہاں دی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار پوری انسانیت کوڈ بحران کی لپیٹ میں ہے جس میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ لہذا ، پارٹی اس دن کو انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کے طور پر منائے گی۔ان کے مطابق ،اسلئے 21 مئی کو پارٹی کارکنان بلاکوں کے عہدیداران اسمبلی حلقوں میں لوگوں کو مفت ماسک تقسیم کریں گے ۔ اس موقع پر لوگوں کو ماسک لگانے ، سوشل ڈسٹنسنگ کو برقرار رکھنے ، اور طبی مشورہ لینے کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔اس موقع پر فیس بک لائیو کے ذریعہ بھی لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس بارے میں بتایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایم ایل اے ، ممبران پارلیمنٹ ، ضلعی اور بلاک کے عہدیداروں کو کووڈ 19 پروٹوکول کے بعد سماجی خدمت کی سبھی سرگرمیاں مکمل کرنے کو کہا گیا ہے ۔ مسٹر گاندھی کو انسانیت کی خدمت ہی ہماری سچی خراج تحسین ہوگی۔