سابق مرکزی وزیر چدمبرم کو بدعنوانی کے معاملے میں21اگسٹ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضی پر آج سپریم کورٹ سنوائی ہونا طی پایا ہے۔ واضح رہے آئی این ایکس معاملہ میں چدمبرم کو دہلی ہائی کورٹ نے ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا ۔ جسٹس آر بھنومتی کی بینچ آج چدمبرم کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سنوائی ہوگی۔
آپ کو بتادیں کہ عدالت نے چدمبرم کو راحت دیتے ہوئے آج تک انفورسمنٹ ڈاریکٹریٹ کو گرفتار نہ کرنے کے لئے کہا تھا اور سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈاریکٹریٹ سے جواب بھی مانگا تھا اور آج کے لئے معاملہ کی سنوائی کے لئے اعلان کرنے کو کہا ہے۔ چدمبرم نے دلیل دی ہے کہ آئین کے سیکشن 21 کے تحت ان کے بنیادی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔
سی بی آئی نے چدمبرم کو گرفتار کر کے عدالت سے پانچ دن کی ریمانڈ مانگی تھی لیکن عدالت نے صرف چار دن کی ہی ریمانڈ دی تھی ۔ چدمبرم کے وکیلوں نے بحث کے دوران کہا تھا کہ اس معاملہ میں چدمبرم کے خلاف کوئی کیس درج نہیں ہے اور ان کو جو اس کیس میں شامل کیا جا رہا ہے وہ صرف ایک ایسی خاتون کے بیان پر کیا جا رہا ہے جو اپنی یبیٹی کے قتل کے الزام میں جیل میں بند ہے اور وہ وعدہ معاف گواہ بھی بن گئی ہیں ۔
واضح رہے کہ پچھلے چند سالوں میں حکومت کی طرف سے حزب اختلاف قائدین کو طرح طرح کے فرضی مقدمات میں بڑی سازش کے ساتھ پھنسا دیا جاتا ہے chi۔