کانگریس کے نو منتخب صدر کھڑگے کے اعزاز میں 26 اکتوبر کو ہوگی تقریب

   

نئی دہلی: کانگریس 26 اکتوبر کو اپنے نو منتخب صدر ملکارجن کھرگے کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کرے گی۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ تقریب کے دوران کھرگے کو کانگریس صدر کے انتخاب میں جیت کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اراکین، ریاستی کانگریس صدر، اسمبلی اور قانون ساز کونسلوں کے کانگریس قائدین، کانگریس کے تمام اراکین پارلیمنٹ، سابق وزرائے اعلیٰ اور کانگریس تنظیموں کے سربراہوں کو تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔