عوام ووٹ کا استعمال دانشمندی سے کریں، نظام آباد، آرمور میں انتخابی جلسہ سے کے سی آر کا خطاب
نظام آباد؍ آرمور ۔ 3 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو آج نظام آباد ضلع کے آرمور کے انتخابی جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے جمہوریت میں ووٹ ہتھیار کی طرح ہے لہذا ووٹ کا استعمال کرنے سے قبل اس بات کا جائزہ لیں اور اپنا ووٹ کا استعمال کریں تاکہ آئندہ 5 سالوں تک پچھتانا نہ پڑیں ۔ چندر شیکھر رائو نے کہا کہ کانگریس پارٹی 11 سے 12 مرتبہ اقتدار پر تھی اور 50 سال تک اقتدار پر رہنے کے باوجود بھی کوئی کام نہیں کیا اور ریاست میں کئی مسائل حل طلب تھے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد ان مسائل کو سلسلہ وار ختم کیا گیا ۔ کانگریس اقتدار پر آنے کی صورت میں دوبارہ برقی مسائل پیدا ہونے کے امکانات ہیں ۔ لہذا کانگریس کے بھکاوئے میں نہ آنے کی عوام سے خوا ہش کی ۔ چندرشیکھررائو نے کہا کہ سابق صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی رعیتو بندھو کو ختم کردینے کی بات کررہے تو دوسرے کانگریسی قائدین 24 گھنٹے برقی سربراہی کی ضرورت نہیں ہے کہتے ہوئے بیان بازی کررہے ہیں کیا 24 گھنٹے برقی سربراہی والی حکومت چاہئے یا 3 گھنٹے برقی سربراہ کرنے والی حکومت چاہئے کہے کر عوام سے سوال کیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی بورویلس کے موٹرس پر میٹرس تنصیب کرنے کی ہدایت دی ہے ورنہ سالانہ 5 ہزار کروڑ روپئے بوجھ عائد ہونے پر بند کررہے ہیں اس کے باوجود بھی حکومت بوجھ برداشت کرنا پسند کررہی ہے لیکن کسی بھی صورت میں برقی میٹرس لگانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔جس کی وجہ سے سالانہ 5 ہزار کروڑ روپئے کا حکومت کو نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے ۔ علیحدہ تلنگانہ کے قیام کے بعد حکومت کئی مسائل کا سامنا کرتے ہوئے مسئلہ کے حل کیلئے اقدامات کی ہے ۔ مہاراشٹرا میں آج بھی پانی پر ٹیکس حاصل کیا جاتا ہے لیکن تلنگانہ میں پانی کے ساتھ ساتھ برقی بھی مفت سربراہ کی جارہی ہے ۔ کانگریس کے دور حکومت میں انجمن باہمی اداروں کے قرض کی عدم ادائیگی کی صورت میں سامان ضبط کیا جاتا تھا لیکن اب صورتحال اس کے خلاف ہے اور کسانوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرتے ہوئے رعیتو بندھو ، رعیتو بیمہ ، 24 گھنٹے برقی سربراہی انجام دینے کے علاوہ رعیتو بیمہ بھی دیا جارہا ہے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے کہا کہ محکمہ صحت عامہ کو مستحکم کرتے ہوئے سرکاری دواخانوں میں ڈیلیوریز کو آسان بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدام کرتے ہوئے سرکاری دواخانوں میں ڈیلیوری کرنے والی خواتین کو کے سی آر کٹ کے علاوہ 12 ہزار روپئے دئیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے آرمور حلقہ کی ترقی کیلئے جیون ریڈی کو کامیاب بنانے کی خواہش کی اور اس موقع پر رکن پارلیمنٹ کے آر سریش ریڈی ، ارکان اسمبلی گنیش گپتا کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔