کانگریس گوا میں آٹھ سابق اراکین اسمبلی کے خلاف نااہلی کی عرضی دائر کرے گی

   

پنجی: گوا میں کانگریس پارٹی نے منگل کے روز کہا کہ وہ ان 8 ایم ایل اے کے خلاف نااہلی کی عرضی دائر کرے گی جنہوں نے حال ہی میں پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ گوا پردیش کانگریس کمیٹی کے میڈیا سیل کے سربراہ امرناتھ پنجیکر نے یو این آئی کو بتایا، “ہاں، پارٹی جلد ہی اسپیکر کے سامنے تمام 8 باغی ایم ایل اے کے خلاف نااہلی کی عرضی دائر کرے گی۔گوا میں، آٹھ کانگریس ایم ایل اے نے گزشتہ ستمبر میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، جس سے ریاستی اسمبلی میں اہم اپوزیشن کانگریس کی طاقت کم گھٹ کر تین ہوگئی تھی۔ ان ایم ایل اے میں سابق وزیر اعلیٰ دگمبر کامت، سابق اپوزیشن لیڈر مائیکل لوبو اور ان کی اہلیہ ڈیلاہ لوبو، راجیش فلدیسائی، سنکلپ امونکر، کیدار نائک اور روڈلفو فرنانڈیز اور الیکسو سیکیرا شامل ہیں۔