محمد علی شبیر اور مہیش کمار گوڑ کا ضلع نظام آباد میں شاندار استقبال
نظام آباد :17؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محمد علی شبیر کو گورنمنٹ اڈوائیزر ، پردیش کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمارگوڑ کو ایم ایل سی نامزد کئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ نظام آباد کی آمد پر محمد علی شبیر ، مہیش کما ر گوڑ کا نظام آباد کے سرحد بورگائوں سے ان کا خیر مقدم کیا گیا اور یہاں سے ایک ریالی نکالی گئی جو مختلف علاقوں سے گذرتے ہوئے منور کا پو سنگم پہنچ کر جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی ۔ ان دونوں قائدین کا جگہ جگہ پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے گلپوشی اور شالپوشی کی گئی ۔ محمد علی شبیر اور مہیش کما رگوڑ نے اپنے خیر مقدمی تقریر میں بتایا کہ پارٹی ہمیشہ کام کرنے والے قائدین کے ساتھ انصاف کرے گی اور پارٹی کی جانب سے مجھے دئیے گئے موقع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے گذشتہ 10 سالوں سے ریاست کو قرض کے ذریعہ ڈوبودیا ہے اور وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور حکومت میں پرانہیتا چیوڑلہ پراجیکٹ کی تعمیر عمل میں لائی گئی ۔ لیکن آج تک بھی یہ پراجیکٹ جوں کا توں برقرار ہے ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ بی آرایس کے دور میں تعمیر کردہ کالیشورم پراجیکٹ کے پلیرس زمین میں دھنس گئے ہے اور کروڑوں روپئے کا نقصان ہوا ہے اور اس نقصان کی سابقہ حکومت ذمہ دار ہے مسٹر شبیر علی نے کہا کہ اقلیتی بہبود کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جائیں گے ۔ ایم ایل سی جیون ریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند انتخابات میں کامیابی کے بعد نظام دکن شوگر فیکٹری کی کشادگی کا اعلان کرتے ہوئے اسے انحراف کرلیا کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد شوگر فیکٹری کی کشادگی کیلئے ایک کمیٹی قائم کی ہے ۔ رکن پارلیمنٹ اقل ترین قیمتوں کی ادائیگی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیا ۔ رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی نے کہا کہ نظام آباد ضلع بچھڑا ضلع ہے بی آرایس حکومت کی ناکامی سے ضلع کی ترقی ٹھپ ہوگئی ہے پرانہتیا چیوڑلہ پراجیکٹ کی تعمیر پر 2 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے گئے مزید 300 کروڑ روپئے خرچ کرنے کی صورت میں متحدہ ضلع کے 3 لاکھ ایکر کو آبی سہولتیں فراہم ہوگی ۔ اس اجلاس میں سابق وزیر مانڈو ا وینکٹیشور رائو ، سابق ایم ایل سی آکولہ للیتا، نرسا ریڈی ، پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان ، پرچا ر کمیٹی کے صدر محمد جاوید اکرم ، پی سی سی سکریٹری ماجد خان ، کانگریس قائدین سید نجیب علی ایڈوکیٹ ، اشفاق احمد پاپا خان ، سابق کارپوریٹر مجاہد خان و دیگر موجود تھے۔