کاکناڈا میں سڑک پر چلتی لاری میں آگ لگ گئی

   

حیدرآباد6مارچ(یواین آئی) اے پی کے کاکناڈا میں سڑک پر چلتی لاری میں آگ لگ گئی۔چندروتی جنکشن علاقہ کے قریب کل شب یہ واقعہ پیش آیا۔یہ لاری وشاکھاپٹنم سے راجمندری کوئلہ کے لوڈ کے ساتھ جارہی تھی کہ اچانک اس میں آگ لگ گئی جس کے ساتھ ہی کثیف دھواں بھی دیکھا گیا۔راہگیروں نے فوری طورپر اس بات کی اطلاع فائر بریگیڈ کے اہل کاروں کو دی تاہم اہل کاروں کے وہاں پہنچنے تک لاری جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی ۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔اس واقعہ کے سبب شاہراہ پر کچھ دیرکے لئے ٹریفک میں رکاوٹ پیداہوگئی۔