کبڈی: معراج شیخ کئی خصوصیات کے حامل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 26 مئی (یو این آئی) کبڈی ایک ثقافتی اور قدیم کھیل ہے ۔ کبڈی دنیا کے سستے ترین اور دلچسپ کھیلوں میں سے ایک مانا جاتاہے جس کے لئے ما سوائے اکھاڑے یامیدان کے کسی اور سامان کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اکھاڑے میں اپنے حریف کو چُھونے کے لیے اس کے مقابل ہونا اور پھر اس کی گرفت سے بچنے کی کوشش کرنا قدیم کھیل کبڈی کی ایک عام شکل ہوتی ہے ۔ یہ کھیل ہمیشہ دیہات اور چھوٹے شہروں میں مقبول رہا ہے ۔ کھلاڑیوں کی جانب سے طاقت اور ذہانت کا یہ مظاہرہ کبڈی کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ دنیا میں یہ کھیل دو طرح سے کھیلا جاتا ہے جس میں ایک علاقائی یا مقامی مقابلہ اور دوسرا عالمی قواعد اور اصولوں کے مطابق ہوتا ہے ۔ اسے ہم روایتی کبڈی اور انٹرنیشنل کبڈی کہہ سکتے ہیں ۔ کبڈی کیلئے درکار خصوصیات کے حامل ایرانی پیشہ ور کھلاڑی معراج شیخ ہیں جو آخری مرتبہ دبنگ دہلی کیلئے کھیلے تھے ۔معراج شیخ 26 مئی 1988 کو پیدا ہوئے۔ کبڈی میں ان کا سفر کم عمری میں شروع ہوا۔ کبڈی میٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد وہ ایرانی قومی ٹیم اور مختلف پیشہ ورانہ لیگ دونوں کیلئے اہم کھلاڑی بن گئے۔ معراج اپنی چستی، اسٹریٹجک گیم پلے ، اور قائدانہ خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے ، انہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی ٹیموں کو متعدد فتوحات دلائی ہیں۔