ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے اتوار کو شیوسینا (ادھو) کے رہنما ادھو ٹھاکرے پر الزام لگایا کہ وہ اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں کے کیریئر کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹھاکرے رتناگیری ضلع کے کھیڈ میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ ادھو ٹھاکرے نے بھی کچھ دن پہلے اسی مقام پر ایک میٹنگ سے خطاب کیا تھا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شندے نے خود کو شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی وراثت کا حقیقی جانشین بتایا۔ شندے نے کہا کہ انہوں نے کبھی کوئی ایسا لیڈر نہیں دیکھا جو دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی لوگوں کے سیاسی کیریئر کو تباہ کرنے کی کوشش کرے۔