حیدرآباد: مجلس اتحادالمسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد اویسی نے بی جے پی لیڈر و زیر مملکتی وزیر و رکن پارلیمنٹ سکندرآباد کشن ریڈی سے گرمجوشانہ ملاقات کرتے دکھائی دئے۔ ان کی یہ ملاقات صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے اعزاز میں گورنر تلنگانہ سندرارجن نے ترتیب دئے گئے تقریب میں ان دونوں لیڈروں کی ملاقات ہوئی۔ ان کے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اسد اویسی بی جے پی کی سخت مخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔
عوامی جلسے ہوں یا ایوان پارلیمنٹ سبھی مقام پر بی جے پی کی مخالفت کرتے ہیں۔ اور کشن ریڈی کی انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں مخالفت اور ان پر تنقید کرتے نظر آئے۔ لیکن جب نجی و سرکاری تقاریب میں ان لیڈران کی ملاقات ہوتی ہے تو ساری مخالفتیں دور ہوجاتی ہیں، ساری رنجشیں دور ہوجاتی ہے، سارا غصہ دور ہوجاتا ہے۔
مسلمانوں کے لیڈر مانے جانے والے مسٹر اویسی پر اس دوغلاپن پر عوام کی تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔ اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن اور بی جے پی کے سینئر لیڈر و ہماچل پردیش کے گورنر بنڈارو دتاتریہ اور دیگر بی جے پی وزراء موجود تھے۔ ان کی یہ ملاقا ت اتنی خوشی و گرمجوشانہ تھے کہ ایسا لگ رہاتھا کہ دو دوستوں کی بہت دن بعد ملاقات ہوئی۔
اتنا ہی نہیں اسد اویسی نے کشن ریڈی کوسب سے ذرا ہٹا کر کچھ بات چیت ہوئی۔ یوٹیوب پر ایک صارف نے کہا کہ”سب چوراں مل کے پبلک کو پاگل بناریں“۔