کتہ پلی میں کسان کے حملہ میں خاتون افسر زخمی

   

حیدرآباد۔30اکٹوبر(سیاست نیوز) کتہ پلی موضع کنا پلی منڈل میں خاتون فاریسٹ بیٹ آفیسر کسان کے حملہ میں زخمی ہوگئی حملہ آور بالو نائک کو حراست میں لے لیا گیا۔بتایاجاتا ہے کہ فاریسٹ بیٹ آفیسر ڈی سواپنا نے بالو نائک اور اس کے افراد خاندان کی جانب سے محکمہ جنگلات کی جائیداد پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے وہا ں پہنچی تھی جہاں بالو نائک اس کی بیوی اور دو بیٹوں نے مبینہ طورپر ایف بی او پر حملہ کردیا جس میں ایف بی او کے ہاتھ زخمی ہوگئے ہیں۔عینی شاہدین کے بموجب محکمہ جنگلات کی جائیداد پر ہورہے قبضہ کو رکوانے کیلئے 10 عہدیداروں پر مشتمل ٹیم پہنچی تھی لیکن اچانک قابضین کے گروہ نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں خاتون عہدیدار زخمی ہوگئیں جنہیں فوری بیلم پلی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ بتایاجاتا ہے کہ بالو نائک کے علاوہ اس کے بیٹے سرینواس کو محکمہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ مابقی ملزمین کی تلاش جاری ہے۔