کجریوال ’ڈرامے بازی‘ بند کریں:جاکھڑ

   

چنڈی گڑھ : پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاگھڑ نے آج کہا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ کجریوال کو کسانوں کی جدوجہد میں ساتھ ہونے کی ‘ڈرامہ بازی’کرنے کے بجائے مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف پنجاب جیسے زرعی قانون دہلی اسمبلی میں پاس کرنے کاچیلنج دیاہے ۔ریاستی کانگریس صدر نے کہا کہ کسانوں کو مسٹر کجریوال کے بھیجے کھانے اور ٹوائلٹ نہیں چاہیے بلکہ انہیں زرعی قوانین کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے ۔عام آدمی پارٹی کو بی جے پی کی بی ٹیم بتاتے ہوئے مسٹر جاگھڑ نے دہلی کے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ ان کی حکومت نے اپنی ریاست میں مرکزی حکومت کے کالے قوانین کے اثرکو کم کرنے کے لیے کوئی قانون ابھی تک کیوں نہیں بنایا؟انہوں نے کہا کہ یہ تو مضحکہ خیز بات ہے کہ اپنی ریاست میں مرکزی حکومت کے قوانین کو نافذ کرنے والا وزیراعلیٰ ہی ان قوانین سے متاثرہ کسانوں کا ہمدردہونے کا ڈھونگ کررہا ہے ۔