کجریوال کو سیاست میں نہیں آنا چاہیے تھا:انا ہزارے

   

احمد نگر (مہاراشٹرا) : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے چیف منسٹر عہدہ سے استعفیٰ دینے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سماجی کارکن انا ہزارے نے ردعمل ظاہر کیا۔ گاندھیائی سماجی کارکن نے تبصرہ کیا کہ کجریوال کو سیاست میں آنے کے خلاف بہت پہلے مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔ انا ہزارے نے دہلی کے رام لیلا میدان میں کبھی کجریوال کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف تحریک کی قیادت کی تھی۔ میں نے کئی بار سمجھایا کہ حقیقی تکمیل سماجی خدمت میں ہے لیکن انہوں نے یہ بات نہیں سنی۔ انہوں نے میری نصیحت پر عمل نہیں کیا۔ میں نہیں جان سکتا کہ اروند کجریوال کے دل میں کیا ہے۔ انا ہزارے کی جانب سے اروند کجریوال کی پیشرفت پر ردعمل کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی وہ مختلف مواقعوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرچکے ہیں ۔