کجریوال کو ڈنمارک جانے کی اجازت نہیں ملی

   

نئی دہلی، 8 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کو ڈنمارک کے دورے کی اجازت نہیں دی ہے ۔راجیہ سبھا میں ‘آپ’ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر کیجریوال کے ڈنمارک دورے کو وزارت خارجہ نے اجازت نہیں دی ہے ۔ وزیر اعلی نے موسمیاتی تبدیلی پر ایک کانفرنس – ‘سی 40’ میں حصہ لینے کے لئے ڈنمارک دورے کی اجازت مانگی تھی۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ دورے کی اجازت نہ دینا بدقسمتی کی بات ہے ۔ انھوں نے کہا، “یہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ مودی حکومت ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کررہی ہے ۔”مسٹر سنگھ نے مزید کہا کہ مسٹر کیجریوال چھٹیاں منانے ڈنمارک نہیں جا رہے تھے بلکہ انہیں ایشیا کے 100 شہروں کے میئر کے ایک کانفرنس میں حصہ لینا تھا۔ وہ آلودگی میں نمٹنے کے طور طریقوں پر ملک کے لئے بہتر نقطہ نظر پیش کرتے ۔انہوں سوال کیا، “ابھی تک کتنے وزرائے اعلی کے سرکاری دوروں کومنسوخ کیا گیا ہے ۔ ہم نے ایک مہینے قبل درخواست دی تھی لیکن افسوس کہ اجازت نہیں مل سکی۔