کجریوال کی رہائش گاہ کے باہر آتش بازی کے الزام میں ایف آئی آر درج

   

نئی دہلی : دہلی پولیس نے جیل سے رہائی پر ان کا استقبال کرنے کیلئے سول لائنز، شمالی دہلی میں وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی رہائش گاہ کے باہر آتش بازی کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ دہلی حکومت نے پیر کو آئندہ موسم سرما میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے قومی دارالحکومت میں پٹاخوں کی پیداوار، فروخت اور استعمال پر پابندی کا اعلان کیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر آتش بازی کرنے پر سول لائنز پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کیخلاف انڈین کوڈ آف جسٹس کے سیکشن 223 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جمعہ کی شام تہاڑ جیل سے رہا ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر پٹاخے پھٹ گئے۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس کے سلسلے میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ذریعہ درج کردہ بدعنوانی کے مقدمہ میں کجریوال کو ضمانت دے دی۔
وہ پانچ ماہ سے زائد عرصے تک تہاڑ جیل میں بند رہے۔