کجریوال کی لیفٹننٹ گورنر سے ملاقات

   

نئی دہلی ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے لیفٹننٹ گورنر انیل بیجل سے راج نواس میں آج ملاقات کی جب کہ صرف ایک روز قبل ہی انہوں نے دہلی الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بیجل کے ساتھ کجریوال کی ملاقات 15 منٹوں تک جاری رہی جہاں کجریوال کی حلف برداری کے بارے میں بات چیت کی گئی جو جاریہ ہفتہ کے اواخر میں منعقد ہوگی ۔ جیسا کہ دستور ہے ، کجریوال نئی حلف برداری کے لیے وزیر اعلی کے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں گے کیوں کہ اسی طرح ان کی بطور نئے وزیراعلی حلف برداری کی راہ ہموار ہوگی ۔ علاوہ ازیں کجریوال عام آدمی پارٹی کے نو منتخبہ ایم ایل ایز سے بھی ملاقات کریں گے ۔