کجریوال کی مرکزی حکومت پر تنقید

   

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو بالواسطہ طور پر مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اسے حکومت چلانا نہیں آتی اور وہ ہر شعبے کو برباد کررہی ہے ۔کجریوال نے نام لئے بغیر ریلوے کی حالت پر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت در پردہ حملہ کرتے ہوئے ‘ناخواندہ حکومت’ کا لفظ بھی استعمال کی۔آپ لیڈر نے ٹویٹ کیا ‘‘انہوں نے اچھی طرح سے کام کرنے والے ریلوے بیڑے کو تباہ کر دیا۔’’انہوں نے مزید کہا ‘‘آج بھی اگر آپ اے سی کوچ میں ریزرویشن لیتے ہیں، تو آپ کو بیٹھنے یا سونے کے لیے سیٹ نہیں ملے گی۔ اے سی اور سلیپر کوچ جنرل سے بھی بد تر ہیں۔ وہ بالکل نہیں جانتے کہ حکومت کیسے چلانی ہے ۔ وہ بالکل نہیں سمجھتے ۔