کجریوال کے سمن والی پٹیشن پر ای ڈی سے جواب طلبی

   

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کجریوال کو مبینہ ایکسائز اسکینڈل سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جاری کیے گئے سمن کو چیلنج کرنے کی درخواست پر جواب طلب کیا۔جسٹس منوج کمار اوہری نے فوجداری مقدمے میں کیس کی سماعت روکنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کجریوال کی طرف سے چیلنج کیا گیا نچلی عدالت کا حکم دو ماہ پرانا تھا نہ کہ نیا حکم۔ہائی کورٹ نے ای ڈی کو ایک درخواست پر نوٹس جاری کیا۔