کراچی : ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 14ویں میچ میں کراچی کنگز کی اسپن کا جادو چل گیا اور ٹیبل کی سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز کو 66 رنز کے بھاری فرق سے شکست دے دی۔ کراچی کی جانب سے دیئے گئے 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کراچی کنگز کے اسپنرز تبریز شمسی، شعیب ملک اور عماد وسیم سلطانز کی بیٹنگ لائن اپ کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔ تبریز نے 4 اوورز میں 18 رنز سے کر 3 وکٹیں لئے، شعیب بھی تین وکٹیں لے اڑے، عماد کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ فاسٹ بولر عاکف جاوید نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلطانز کی جانب سے محمد رضوان 29 اور شان مسعود 25 رنز بنا کر مزاحمت کرسکے ۔