اسلام آباد ۔ 18 جنوری (ایجنسیز) کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہیکہ اس حادثہ میں 58 افراد لا پتہ ہیں۔ ایم اے جناح روڈ پر واقع آتشزدگی کا شکار عمارت گل پلازہ کا انہوں نے دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 3 منزلہ عمارت میں آگ تیزی سے پھیل گئی۔ تاجروں کا جو نقصان ہوا ہے، اس کا ازالہ کیا جائے گا جس کی جان گئی اس کا کوئی ازالہ ہو ہی نہیں سکتا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جن کے پیارے دنیا سے چلے گئے ہیں، اْن کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں، پوری کوشش ہے جو لاپتہ ہیں وہ جلد مل جائیں، افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ اس سانحے پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 افراد کو ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جنہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ وہ کمشنر، میئر، ڈپٹی میئر سے مسلسل رابطے میں تھے۔ متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ بغیر کسی اسٹڈی کے کئی منزلہ عمارت کی اجازت دی گئی، دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ میں آگ لگنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ کمرشل عمارتوں کے فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا بھی حکم دیاگیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلیفون کرکے گل پلازہ کراچی میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی اور امدادی کاموں کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر عوام نے احتجاج کیا۔
، آتشزدگی میں شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے اسے سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا کہا زخمیوں کی نگہداشت اور متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی۔