نئی دہلی ، 21 ستمبر (یو این آئی) ایک غریب خاندان کا بچہ بھی اپنی قسمت بدل سکتا ہے ۔ جی ہاں! کنگسٹن، جمیکا میں 21 ستمبر 1979ء کو پیدا ہونے والے عظیم کرکٹر کرس گیل نے یہ بات ثابت کی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے دراز قد ، مایہ ناز بیٹنگ آل راؤنڈر کو ’کالی آندھی‘ بھی کہاجاتا ہے۔ گیل کا بچپن غربت اور ناکامی میں گزرا۔ ان کا خاندان جھونپڑی میں گزر بسر کرتا تھا۔ سیزن 2002ء میں گیل نے 1000رنز بنائے۔ وہ ایسا کرنے والے ویسٹ انڈیز کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ۔ اس سے قبل یہ کارنامہ تجربہ کار بلے باز ویوین رچرڈز اور برائن لارا کے نام تھا۔ اس کے بعد اس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان کی مسلسل کارکردگی سے ویسٹ انڈیز نے کئی میچ جیتے ۔