بشکیک: کرغزستان میں پیرکو کورونا وائرس کے 314 نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد اس وائرس سے متاثروں کی تعدادبڑھ کر 7,691 ہوگئی ہے ۔ڈپٹی وزیر صحت میڈمن کراٹوف نے بتایا کہ سبھی نئے معاملے کورونا پازیٹیو مریضوں کے رابطہ میں آنے والوں کے ہیں اور اس میں بیرون ملک سے آنے والا کوئی غیر مقیم متاثر نہیں ہے ۔ کراٹوف نے بتایا کہ ان نئے متاثروں میں پچاس اور طبی اہلکاروں کے متاثرہونے سے ایسے طبی اہلکاروں کی تعداد 1,147 ہوگئی ہے اور اب تک 503 طبی اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس عرصہ میں 41 اور مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,843 ہوگئی ہے ۔ڈپٹی وزیر صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے چار اور مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 92 ہوگئی ہے ۔