کرغستان میں صدارتی انتخابات صادر چپاروف کی واضح کامیابی

,

   


بشکیک: وسطی ایشیائی ریاست کرغستان میں اقتدار کی پرتشدد منتقلی کے تین ماہ بعد صادر چپاروف ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ صدارتی عہدہ کیلئے 17 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا اور صادر چپاروف تقریباً اسی فیصد ووٹوں کیساتھ یہ مقابلہ جیت گئے ہیں۔ بشکیک کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق ان انتخابات میں رائے دہندگان کی تعداد 38 فیصد رہی۔ رائے دہندگان کو ساتھ ہی آئینی اصلاحات کے ایک ریفرنڈم میں بھی ووٹ دینا تھا۔ ریفرنڈم میں 81 فیصد ووٹروں نے صدارتی اختیارات میں اضافہ کیلئے ووٹ دیئے۔