کرناٹکا سیاسی بحران: عدالت عالیہ نے اسپیکر سے کہا، ارکان اسمبلی کے استعفوں پر لیں فیصلہ

,

   

کرناٹک میں پچھلے 12 دنوں سے جاری سیاسی ہلچل کے درمیان بدھ کے روز سپریم کورٹ نے باغی ارکان اسمبلی کی عرضی پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے کانگریس۔ جے ڈی ایس کے 16 باغی ارکان اسمبلی کے استعفوں پر فیصلہ اسپیکر پر چھوڑ دیا ہے۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار باغی ارکان اسمبلی کے استعفوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ اس کے لئے کوئی ڈیڈلائن نہیں دی جا رہی ہے۔ عدالت کے اس فیصلہ کے بعد وزیر اعلیٰ کمار سوامی جمعرات کو اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ پیش کریں گے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ باغی ارکان اسمبلی ، اسمبلی میں آنے یا نہ آنے کے لئے آزاد ہیں۔ لیکن ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے منگل کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے اس معاملہ میں سبھی فریقوں کی طرف سے دلیلیں سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ باغی ارکان اسمبلی نے اپنی عرضی میں الزام لگایا کہ اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار اکثریت کھو چکی مخلوط حکومت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

YouTube video