بنگلورو:کرناٹک انتخابات میں کانگریس کی جیت کے بعد اس بات پر سبھی کی نظریں جمی ہوئی ہیں کہ ریاست کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ وہیں اب وزیراعلیٰ کون ہوگا اس پر تجسس تقریباً ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اب خبر سامنے آرہی ہے کہ سدارمیا کرناٹک کے اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے اور ڈی کے شیوکمار نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے کرناٹک حکومت کی تشکیل کے لیے عام اتفاق پر پہنچے ہیں۔ وہیں کانگریس لیجسلیچر (سی ایل پی) کی میٹنگ آج 18 مئی کی شام سات بجے بنگلورو میں طلب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب 20 مئی کو بنگلورو میں ہوگی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے مرکزی مبصرین کو سی ایل پی میٹنگ کے انعقاد کے لیے بنگلور پہنچنے کو کہا گیا ہے۔