کرناٹک میں بی جے پی ایم ایل سی امیدواروں کے ناموں کا اعلان

   

بنگلور: بی جے پی نے منگل کو کرناٹک قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے لئے چار ایم ایل اے اور ٹیچرز حلقہ سے ایک ایم ایل اے کو کھڑا کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ پارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے بیٹے بی وائی وجے ندر کو ٹکٹ نہیں دیا ہے ۔ بی جے پی نے ایم ایل سی الیکشن کے لیے چالو واڑی نارائن سوامی، ہیم لتا نائک، ایس کیشو پرساد اور لکشمن ساو دی اور ٹیچرز حلقے کے لیے بسواراج ہوراٹی کے ناموں کا اعلان کیا۔ مسٹر ہوراٹی نے کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی کی موجودگی میں قانون ساز کونسل کے اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد 18 مئی کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ گزشتہ ہفتے کرناٹک بی جے پی نے ایم ایل سی انتخابات کے لیے ناموں پر تبادلہ خیال کے لیے کور کمیٹی کی میٹنگ کی اور پارٹی نے کئی ناموں کی سفارش کی۔ ان میں سے ایک بی وائی وجے ندر کا نام بھی شامل ہے ۔ الیکشن کمیشن نے 3 جون کو سات نشستوں کے لیے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔