بنگلورو: کرناٹک میں کورونا معاملوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر پرائیویٹ اسکول انتظامیہ اپنی عمارتوں کوکوویڈ کیئر سنٹر میں بدلنے کی پیشکش کے ساتھ سامنے آرہی ہیں۔کوویڈ سہولت مہیا کرانے والے اسکولوں میں کنیڈین انٹرنیشنل اسکول اور راشٹروتنا ودیا کیندر نے اپنی کلاسیں اور رہائشی بلاک کو کوویڈ کیئر سنٹر تبدیل بھی کردیا ہے ۔راشٹروتنا نے معمول کی دیکھ بھال کی ضرورت والے 400 مریضوں کیلئے 400 بیڈ والے عارضی ہاسپٹل قائم کیا ہے ۔