کرناٹک میں روہت ویمولا ایکٹ کے نفاذ کا مطالبہ

   

اے آئی او بی سی ایس اے وفد کی راہول گاندھی سے ملاقات

نئی دہلی: آل انڈیا او بی سی اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کے ایک وفد نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کی۔ وفد نے او بی سی زمرہ سے متعلق کئی اہم مطالبات ان کے سامنے رکھے۔ نمائندوں نے راہول سے پارلیمنٹ میں یہ مسئلہ اٹھانے کی درخواست کی کہ مرکزی حکومت کی وزارتوں اور پبلک سیکٹر کے اداروں میں ’نوجوان پیشہ ور افراد‘ کی بھرتی میں او بی سی ریزرویشن قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ یہ نہ صرف آئین کے خلاف ہے بلکہ سماجی انصاف کی روح کو بھی مجروح کرتا ہے ۔وفد نے کانگریس کی حکومت والی ریاستوں بالخصوص تلنگانہ اور کرناٹک میں او بی سی ریزرویشن کو مزید مضبوط کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔راہول نے ٹوئٹ کیا کہ کئی دہائیوں بعد بھی ہمارے تعلیمی نظام میں لاکھوں طلبہ کو ذات پات کے امتیازی سلوک کا سامنا افسوسناک ہے۔
اب وقت آگیا ہے کہ اس ناانصافی کو مکمل طور پر روکا جائے ۔