کرناٹک میں مودی کی انتخابی مہم

   

بنگلورو ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی بی جے پی کی لوک سبھا انتخابی مہم کا /10 فبروری کو کرناٹک کے ضلع ہبلی میں کریں گے ۔ ریاستی بی جے پی نے آج اس بات کا انکشاف کیا ۔ وہ فبروری میں زیادہ انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ /14 اور /21 فبروری کو ان کے ہمراہ صدر بی جے پی امیت شاہ رہنے کا بھی امکان ہے ۔