ہبلی ۔ /10 فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک کی جنتادل ایس اور کانگریس کی مخلوط حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی بے بس حکومت چلارہے ہیں ۔ یہ حکومت باکسنگ کی پنچنگ بیاگ بن گئی ہے جس پر ہر کوئی مکا مارہا ہے اور یہ اپوزیشن پارٹی ملک پر بھی اسی ماڈل کو مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ کرناٹک کے ضلع ہبلی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اپنی لوک سبھا انتخابات کی مہم کا انہوں نے آغاز کیا اور کہا کہ کرناٹک میں کوئی دن ایسا نہیں جاتا جہاں ’’سیاسی ناٹک‘‘ نہ ہوتا ہو ۔ یہاں پر ہر وزیر اپنی سیٹ بچانے کی کوشش میں ہے ۔ اقتدار کیلئے ارکان اسمبلی ہوٹلوں میں لڑرہے ہیں ۔ ایک دوسرے کے سر پھوڑ رہے ہیں ۔