بنگلور۔ 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک میں کوویڈ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے متجاوز ہوگئی ہے جب ہفتہ کو 26 نئے کیسیس کے معائنے پازیٹیو پائے گئے ۔ ان میں بنگلور کا ایک جرنلسٹ بھی شامل ہے ۔ ایک شخص کا تعلق چکبلاپور سے ہے اور وہ آندھراپردیش کے اننت پور اور ہندپور علاقوں کا اکثر سفر کیا کرتا تھا ۔ محکمہ صحت کے ایک طبی بلٹین میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 25 ؍ اپریل کو پانچ بجے شام تک کوویڈ کے مثبت قرار پائے گئے متاثرین کی تعداد 500 سے متجاوز کی گئی ۔ دن میں 18 متوفیوں کے علاوہ وہ 158 مریض بھی شامل ہیں جنہیں صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیا جاچکا ہے ۔