کرناٹک میں 4 فیصد سرکاری کنٹراکٹس مسلمانوں کو ملیں گے

   

بنگلورو : کرناٹک کابینہ نے کے ٹی پی پی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی، جس کے تحت مسلمانوں کو سرکاری ٹھیکوں میں 4 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سدارمیا نے اس فیصلے پر مہر لگائی کرناٹک کابینہ نے ٹرانسپیرنسی اِن پبلک پروکیورمنٹ (کے ٹی پی پی) ایکٹ میں ترمیم کو منظوری دے دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق اس قانون میں ترمیم کرکے ٹھیکے میں مسلمان ٹھیکہ داروں کو 4 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ جمعہ کو وزیر اعلیٰ سدارمیا کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں اس فیصلے پر مہر لگائی گئی۔ موجودہ اسمبلی اجلاس میں ہی اس ترمیمی بل کو پیش کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے 7 مارچ کو بھی سدارمیا نے کہا تھا کہ سرکاری کام کاج کے 4 فیصد ٹھیکے مسلمانوں کے لیے محفوظ کیے جائیں گے۔ اس فیصلے کے تحت اب مسلم ٹھیکہ داروں کو سرکاری ٹنڈروں میں زیادہ مواقع حاصل ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ قدم ریاست میں اقلیتی طبقہ کو اقتصادی طور سے بااختیار بنانے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔