کرناٹک واقعات پر لوک سبھا میں کانگریس ارکان کا احتجاج

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 19 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں کانگریس ارکان نے کرناٹک میں جاری سیاسی بحران پر احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی ۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی پارٹی ارکان نے کرناٹک کی صورتحال پر اظہار خیال کرنا چاہا لیکن اسپیکر نے اس کی اجازت نہیں دی ۔ اسپیکر کی جانب سے وقفہ سوالات کے آغاز پر کانگریس کے ارکان ایوان کے وسط میں پہونچ گئے اور ان کے ساتھ ڈی ایم کے ارکان بھی شامل ہوگئے ۔ کانگریس ‘ ڈی ایم کے اور کچھ دوسری جماعتوں کے تقریبا 30 سے زائد ارکان ایوان کے وسط میں 15 منٹ تک رہے ۔ پلے کارڈز بھی دکھائے اور جمہوریت بچانے کے نعرے لگاتے رہے ۔