کرناٹک کو کوویشیلڈ کی دو لاکھ خوراکیں ملیں گی

   

بنگلور : کرناٹک کے وزیر صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر نے جمعہ کے روز کہا کہ ریاست کی طرف سے دیئے گئے آرڈر کے مطابق آج کوویشیلڈ ویکسین کی دو لاکھ خوراکیں موصول ہوں گی۔کے سدھاکر نے ٹوئٹ کیا کہ ریاست کو اب تک کل 1,24,20,510 خوراکیں موصول ہوئی ہیں جن میں کوویشیلڈ کے 1,01,60,060 اور مرکز سے کوویکسین کی 11,66,280 شامل ہیں۔