بنگلورو: کرناٹک حکومت نے جمعہ کو بنگلورو شہر کے انجینئرنگ کالجوں کو آف لائن کلاسز شروع کرنے کی اجازت دے دی۔اس کے علاوہ وکلا اور قانونی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے دفاتر کو بھی 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ دریں اثناکرناٹک میں کووِڈ انفیکشن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جمعرات کو 5031 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ بدھ کو 4246 معاملے سامنے آئے تھے ۔نئے 5031 کیسوں میں سے 4324 کیس بنگلورو شہر سے آئے ہیں۔ 172 لوگوں کو اس وبا سے راحت ملی ہے اور ایک مریض کی موت ہوئی ہے ۔ کرناٹک میںیہ وبا سال 2020 میں شروع ہوئی تھی۔ ریاست میں اب تک اس وبا سے کل 30,22,603 لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ 38358 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔