پوتور۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ریاست کرناٹک کے شہر کے ایک خانگی دواخانہ کے ایک ڈاکٹر پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک اشتعال انگیز پیغام شائع کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ’’مودی سے نفرت کرتے ہوکورونا سے ملو‘‘۔ ٹاون پولیس اسٹیشن میں ڈاکٹر کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔ڈاکٹر سریش پٹوریا کے خلاف یہ شکایت نرمواروگاؤں کے پورشرکاٹٹے کے رہائشی پی بی کے ابراہیم نے درج کی ہے۔شکایت میں ، ابراہیم نے پولیس سے یہ کہتے ہوئے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغام شائع کیا ہے۔