کرناٹک کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر انکم ٹیکس کے دھاوے

   

بنگلورو 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ محصول آمدنی (انکم ٹیکس) نے کرناٹک کے سابق نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشورا کی رہائش گاہ پر جمعرات کے دن دھاوے کئے۔ انکم ٹیکس نے تقریباً 20 عمارتوں کی تلاشی لی۔ انکم ٹیکس محکمہ نے ایک ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جانے والے طبی کالجوں میں بے قاعدگیوں کی شکایت کی تحقیقات کے سلسلہ میں دھاوے کئے۔ پرمیشور مئی 2018 ء سے جولائی 2019 ء تک کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ تھے۔