بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو ٹویٹر کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں فروری 2021 اور 22 کے درمیان پلیٹ فارم پر کچھ قابل اعتراض اکاؤنٹس اور ٹویٹس کو بلاک کرنے کے مرکزی حکومت کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ حکم نامے میں سوشل میڈیا سے 39 یو آر ایل کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی۔عدالت نے سوشل میڈیا کمپنی سے کہا ہے کہ حکومت کو بلاک کرنے کے احکامات جاری کرنے کا اختیار ہے ۔