کرنی سینا لیڈر سکھدیو سنگھ کا گولی مار کر قتل

   

نئی دہلی : راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو منگل کو جے پور میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حملہ آوروں نے اسے گولی مارنے سے پہلے اس سے بات کی۔ حملہ آور میٹنگ کے بہانے پہنچے تھے۔گامیڈی کو ان کے گھر کے اندر گولی ماری گئی جس کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔اس واقعے کے فوراً بعد لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ گینگسٹر روہت گودارا نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وہ گوگامیڈی کے قتل کا ذمہ دار ہے۔ویڈیو میں، دو آدمی سکھدیو سنگھ گوگامیڈی پر متعدد گولیاں چلاتے ہوئے اور دروازے پر کھڑے ایک دوسرے شخص کو گولی مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ گولی لگنے سے گوگامیڈی کو فرش پر گرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔گوگامیڈی کو واقعے کے بعد اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حکام نے بتایا کہ اجیت سنگھ، جو اس واقعے کے دوران گوگامڈی کے ساتھ تھا، شدید زخمی ہو گیا۔راجستھان کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) امیش مشرا نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، “ابتدائی اطلاعات کے مطابق، چار لوگ ایک گھر میں داخل ہوئے جہاں گوگامیڈی موجود تھے اور ان پر گولی چلائی۔ گوگامیڈی کا ایک سیکورٹی اہلکار اور دوسرا شخص فائرنگ میں زخمی ہو گیا،’’ راجستھان کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) امیش مشرا نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا۔