حیدرآباد 20 جنوری (ایجنسیز) کیور فاؤنڈیشن اور اپولوکینسر سینٹرزکے اشتراک سے9 ویں اپارناکینسرکروسیڈرزگالف چمپئن شپ 30 جنوری تا یکم فروری 2026 حیدرآباد کے گچی باؤلی میں واقع بولڈر ہلزگالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوگی۔ تین روزہ اس باوقار چیریٹی گالف ایونٹ میں450 سے زائد گالفرز شرکت کریں گے، جو چار سیشنز میں مقابلہ کریں گے۔ ٹورنمنٹ اسٹیبل فورڈ فارمیٹ پرصد فیصد ہینڈی کیپ کے ساتھ کھیلا جائے گا، تاکہ مختلف مہارتوں کے حامل گالفرزکو مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اپارناکینسر کروسیڈرز گالف چمپئن شپ خطے کے سب سے بڑے اور مقبول چیریٹی گالف ایونٹس میں شمارکی جاتی ہے، جو کھیل کے ساتھ ساتھ سماجی مقصدکو بھی فروغ دیتی ہے۔