نئی دہلی: وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کے روز کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 540 مثبت کویڈ-19 کیسوں کے اضافے کے بعد بھارت میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد بڑھ کر 5،734 ہوگئی ہے۔
جس میں دے 5,095 لوگ زیر علاج ہیں، جبکہ 572 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں، اور ایک شخص فرار ہوگیا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 نئی اموات کی اطلاع کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بھی 166 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں اب تک سب سے زیادہ لوگ متاثرہ ہوۓ ہیں،1،135 مثبت واقعات ہیں اور تمل ناڈو 738 مثبت کیسوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں مریضوں کی تعداد 669 ہوگئی ہے۔
دسمبر میں چین میں یہ وائرس پھیلنے کے بعد سے اب تک 192 ممالک میں پھیل چکا ہے،اور سرکاری طور پر 1.46 ملین سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں اور کم از کم 86،289 افراد فوت ہوگئے ہیں۔
60،000 سے زیادہ افراد یورپ میں ہلاک ہوچکے ہیں ، جن میں اٹلی میں 17،669 ، اسپین میں 14،555 ، فرانس میں 10،869 اور برطانیہ میں 7،097 شامل ہیں۔