کرونا وائرس سے گوشت اورمچھلی کاکاروبار متاثر

   

دیوریا:12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں پھیلے مہلک کرونا وائرس کی دہشت سے یو پی کے دیوریا میں لوگوں نے گوشت خوری سے دوری اختیار کی ہے جس سے مچھلی۔گوشت کے کاروبار پر کافی اثر دکھائی دے رہا ہے ۔ دیوریا میں کبھی 180 روپئے فروخت ہونے والا مرغے کا گوشت اب 100 روپئے سے 120 روپئے فی کیلو فروخت ہورہا ہے ۔