حیدرآباد: کرونا وائرس کے پھیلتے مرض کو لے کر فیس بک اور ٹوئٹر نے اپنے ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے کام کریں۔ ڈبلن شہر میں گوگل نے اپنے 8000 ہزار ملازمین کو اس وائرس کی وجہ سے اپنے گھروں میں رہ کرکام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔گوگل ترجمان نے بتایا کہ ہم اپنے ملازمین کی صحت اور ان کی حفاظت کا پورا خیال رکھتے ہیں۔
How @Google @Twitter @coinbase are protecting their employees from #coronavirus pandemic.@htTweetshttps://t.co/L18bBlsYXK
— Hindustan Times Tech (@HTTech) March 3, 2020
اس لئے ہم نے اپنے ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے کام کریں تاکہ اس وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔ اسی طرح ٹوئٹر نے بھی اپنے ملازمین کو ہدایت جاری کی ہے۔