بنگلورو: کرناٹک میں 36 نئے کویڈ-19 مثبت واقعات کی تصدیق ہوگئی ہے ، جس سے ریاست میں انفیکشن کی کل تعداد 789 ہو گئی ہے ، محکمہ صحت نے ہفتے کے روز اس بات کی اطلاع دی۔
گذشتہ شام سے آج دوپہر تک 36 نئے مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں، آب تک 789 کوویڈ 19 مثبت کیسوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس میں 30 اموات اور 379 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں”محکمہ نے اب تک کی صورت حال سے واقف کیا۔
جس میں 36 نئے معاملات شامل ہیں- بنگلورو شہری سے 12 ، شمالی کینرا کے بھٹکل سے سات ، داونگیر کے پانچ ، جنوبی کناڈا ، چترڈورگا اور بیدر، بنٹوال ، ٹمکور ، داونگیرے اور وجئے پورہ سے ایک ایک مثبت معاملات کی تصدیق کی گئی ہے۔
اگرچہ زیادہ تر معاملات پہلے سے ہی مریضوں کے رابطے کی وجہ سےہیں جو پہلے سے ہی مثبت تھے ، تین لوگوں کی احمد آباد جانے کی تاریخ ہے، دو کا تعلق بنگلور میں ایک کنٹینمنٹ زون سے ہے ، اور ایک شخص کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔