کرپشن اسکینڈل ، امریکی سینیٹر باب میننڈیز مستعفی

   

نیویارک : کرپشن اسکینڈل پر امریکی سینیٹر باب میننڈیز مستعفی ہو گئے۔امریکی سینیٹر میننڈیز پر کرپشن اور مصر کا ایجنٹ ہونے کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ڈیموکریٹک نیوجرسی گورنر فل مرفی متبادل سینیٹر کا تقرر کریں گے۔باب میننڈیز سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔امریکی سینیٹر باب میننڈیز نے رشوت کے بدلے مصری حکومت کے لیے کام کرنے کے الزام عائد ہونے پر سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی تھی۔گورنر نیوجرسی فل مرفی اور بعض ڈیموکریٹس نے مطالبہ کیا تھا کہ باب میننڈیز سینیٹر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیں تاکہ شفاف تحقیقات آگے بڑھ سکے۔