بنگلورو : کانگریس کے کرناٹک یونٹ نے ریاست میں کرپشن اور لوٹ مار کیخلاف 9 مارچ کو ریاست گیر بند کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیواکمار نے بی جے پی کے کرپشن کے واقعات کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 40 فیصد کمیشن کی حکومت نے سماج کے تمام طبقات کی زندگیوں کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیف منسٹر بسواراج بومائی کی حکومت کرپشن کی وجہ سے ہے اور کرپشن کیلئے ہی ہے۔ بی جے پی حکومت کی کامیابی ہر ٹنڈر میں 40 فیصد کمیشن حاصل کرنا ہے۔ تمام اسکول فنڈس میں 40 فیصد کمیشن جبکہ مذہبی مٹھ کو جاری کئے جانے والے فنڈس کو 30 فیصد کمیشن حاصل کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں بھی کمیشن لیا جاتا ہے۔