کرپٹو کرنسی کے نام پر لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی

   

3 افراد گرفتار ، سائبر کرائم پولیس کی کاروائی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) کرپٹو کرنسی خریدنے کے بہانے دھوکہ دیکھ کر لاکھوں روپئے لوٹنے والے تین افراد کو سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کلیان نگر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے شیشل سرپتی گائیکواڈ ساکن پونے ، لکی چودھری ساکن جئے پور راجستھان اور سریکانت ساکن حیدرآباد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار دھوکہ باز نے متاثرہ شخص سے ملاقات کی اور انہیں معلوم تھا کہ متاثرہ شخص اپنے پاس کرپٹو کرنسی رکھتا ہے ۔ ان تینوں نے اس شخص کو دھوکہ دینے کی غرض سے کرپٹو کرنسی خریدنے کی پیشکش کی اور تفصیلات کو حاصل کیا ۔ متاثرہ شخص ان کے جھانسہ میں آگیا اور اس نے Trontag.org کے ذریعہ تمام تفصیلات بتادیں اس دوران کے وائی سی کے نام پر ان دھوکہ بازوں ، یو ایس ڈی ٹی کی خریداری کے مراحل میں متاثرہ شخص کے وائیلٹ سے (21,04,089) روپئے اپنے وائیلٹ میں منتقل کرلئے ۔ جب اس بات کا پتہ چلا تو متاثرہ شخص نے اپنے ٹرون وائیلٹ کو جانچ کی اور فوری پولیس میں شکایت کردی ۔ سائبر کرائم پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے ۔ حالیہ عرصہ میں سائبر جرائم میں اضافہ سے پولیس کو اس کی روک تھام کیلئے موثر طور پر کام کرنا پڑرہا ہے ۔سائبر جرائم سے عوام کو بچانے کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے وقتاً فوقتاً شعوربیداری پروگراموں کا انعقاد بھی عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ع